سعودی ولی عہد سے کویت کے وزیر اعظم کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 5 اگست 2025 18:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے برادر ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے پہلوئوں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔