گورنرمکہ کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری

منگل 5 اگست 2025 18:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی ثفافتی اور سماجی ترقی کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا شاہی حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پوسٹ نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کیا ۔ یہ اقدام یاد گاری پوسٹل ٹکٹوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جس میں ممتاز قومی شخصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔