اگست 2019 کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، وفاقی وزیر پاور ڈویژن

منگل 5 اگست 2025 18:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے 5 اگست 2019 کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

منگل کویومِ استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافی اور جبر کی علامت ہے، بھارت نے کشمیر کی شناخت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے،بھارت کی جانب سے کیے گئے 5 اگست 2019 کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا،یومِ استحصال پر مظلوم کشمیریوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔