پاکستانی قوم کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار ہماری حب الوطنی کا حصہ ہے،مجاہد حسین علوی

منگل 5 اگست 2025 18:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار ہماری حب الوطنی کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر قومی خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق، آزادی اور خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ میں یومِ استحصال کشمیر انتہائی عقیدت، قومی حمیت اور اتحاد کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنیں گے،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔