Live Updates

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا ڈسکہ کا ہنگامی دورہ، بارشی پانی کے نکاس کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ

منگل 5 اگست 2025 19:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ڈسکہ کا ہنگامی دورہ کرکے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاسی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے بارشی پانی کے نکاس کیلئے بلدیہ ڈسکہ کے تینوں ڈسپوزل اسٹیشن، نشیبی علاقوں اور رین ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر بھی انکے ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ ڈسکہ کے تمام افسران کو متعلقہ عملہ کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کیلئے ڈی واٹر سیٹ کا استعمال کیا جائے اور مسلسل نالوں کی ڈی سلٹنگ جاری رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کے ساتھ بیک اپ جنریٹرز کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ ایمرجنسی میں بجلی بند ہونے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشن فعال رکھا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی افسران سینی ٹیشن سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر پہنچ جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی فلڈ /رین ایمرجنسی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کے فون نمبر 9250011 پر کال کرسکتے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :