اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا

منگل 5 اگست 2025 22:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر اظہر محمود،چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،چیف آفیسر ضلع کونسل ہال اٹک خان بادشاہ، مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے شر کت۔کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضلع کونسل سے کچہری چوک تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ریلی کے شر کاء نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باند ھ رکھی تھیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔\378

متعلقہ عنوان :