مون سون بارشیں ،مجموعی طور پر 303افراد جاں بحق، 727زخمی ہوئے‘ این ڈی ایم اے

پنجاب میں سب سے زیادہ 164افراد جاں بحق، 579زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا ہ میں 71اموات ، 86زخمی ہوئے سندھ میں 28افراد جاں بحق، 40زخمی، بلوچستان میں 20اموات، 4زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 10افراد جاں بحق ہوئے

منگل 5 اگست 2025 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)مون سون بارشوں کے باعث 26جون سے 5اگست تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، 24گھنٹے کے دوران مزید 1شخص جاں بحق ہو گیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26جون سے اب تک مون سون کے دوران مجموعی طور پر 303افراد جاں بحق، ملک بھر میں 727زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 142بچے، 104مرد، 57خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 164افراد جاں بحق، 579زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا ہ میں 71اموات، 86زخمی، سندھ میں 28افراد جاں بحق، 40زخمی، بلوچستان میں 20اموات، 4زخمی ہوئے۔بارشوں سے گلگت بلتستان میں 10افراد جاں بحق، 5 زخمی، آزاد کشمیر میں 2اموات ، 10زخمی، اسلام آباد میں 8افراد جاں بحق، 3زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر اب تک 1ہزار 685گھروں کو نقصان پہنچا، 428مویشی پانی میں بہہ گئے، بارشوں سے 652کلومیٹر سڑکوں اور 105پلوں کو نقصان پہنچا۔