چوہدری سالک حسین و طارق حسن کی کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کرینگے، جمیل خان

منگل 5 اگست 2025 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے تحت جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش و ولولے کے ساتھ منارہے ہیں، مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین. سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کرینگی.

جسکی تیاریاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے عہدیداران. ڈسٹرکٹ و ٹاونز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے کیا. اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر چوہدری سالک حسین. سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن و قائدین کا دورہ کراچی کے موقع پر بھرپور عوامی قوت سے پرتپاک استقبال کرینگی.

صوبہ سندھ میں مضبوط ہورہی ہے ق لیگ کراچی میں منظم و فعال انداز میں عہدیداران و کارکنان جدوجہد کررہے ہیں. اس موقع پر ق لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری کراچی محمد نعیم خان نے کہا کہ پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامژن کریگی. تنظیمی سازی جاری ہے ڈسٹرکٹ و ٹاونز کے عہدیداران کے مزید ناموں کا اعلان جلد کرینگے، اس موقع پر کراچی کے سیکرٹری اطلاعات مہین ملک۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدور عبد الستار بلوج.

ندیم صابر قریشی۔ واصل خان. حنیف خان وارثی. سید کامران شاہ. محمد سعید. سید مشرف علی. جوائنٹ سیکرٹری سندھ محمد سلیم قادری. یار محمد آفریدی. ڈاکٹر یامین قریشی. شبیر خان. سید انور. ندیم قریشی۔ کاشف خان. سلیم قریشی. جارج رافیل ۔سلیم گل. خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات نادیہ سلیم. شہزاد انصای. محمد نسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا.۔