الیکشن کمیشن کا 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ 9 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 5 اگست 2025 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) الیکشن کمیشن نے قائد حزب اختلاف سمیت 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ 9 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یہ نشستیں خالی قرار دے دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پنجاب اسمبلی کے تین ارکان کو 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کا جاری شیڈول معطل کیا ہے۔