اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟

9مئی کو بھی پی ٹی آئی کا بڑا واضح بیانیہ تھا اگر خان ہماری ریڈلائن ہے، گرفتار کیا گیا تو احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی 9مئی میں ملوث نہیں تو پھر کون ملوث تھا؟ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اگست 2025 21:44

اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟9مئی کو بھی پی ٹی آئی کا بڑا واضح بیانیہ تھا اگر خان ہماری ریڈلائن ہے، گرفتار کیا گیا تو احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی 9مئی میں ملوث نہیں تو پھر کون ملوث تھا؟انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی قومی سطح کا واقعہ ہو، اس پر دو سال گزر جائیں لیکن پراسیکیوشن نہ ہو، وہ مذاق نہیں ہوگا؟اگر 9مئی کو کچھ ہوا ہے تو پھر کہاں ہیں مقدمات؟ کہاں ہیں ثبوت، کہاں ہیں عدالتیں؟ کیوں کیس نہیں چل رہا؟انگلینڈ ایسا واقعہ ہوا تو انہوں نے تین روز میں ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

کیا 9مئی نہیں ہوا؟ اگر پی ٹی آئی کہتی ہے 9مئی ہم نے نہیں کیا تو پھر کون لوگ تھے جس نے کیا ہے؟9مئی کا واقعہ ہوا ہے، گھروں کو آگ لگی ہے، دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں، میانوالی ایئربیس میں لوگ گھسے، شہداء کی یادگاروں کو گرایا ، ڈنڈے ماریں، 9مئی کا واقعہ ہوا ہے۔ آج دیکھ لیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی، آج موجودہ لیڈرشپ میں کوئی بندہ پیچھے رہاجو احتجاج میں شامل نہیں تھا؟ اگرآج اڈیالہ جیل توڑی جاتی اور وہاں کوئی نقصان ہوجاتاتو کیا وہاں موجود لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟اسی طرح 9مئی کو بھی پی ٹی آئی کا بڑا واضح بیانیہ تھا کہ خان ہے تو پاکستان ہے، اگر خان کو گرفتار کیا تو یہ ہماری ریڈلائن ہے، احتجاج کریں گے، جس سمت میں احتجاج کیا سب کارکنان اسی سمت میں گئے ہیں۔

پھر آج جب سزائیں ہورہی ہیں تو کیسے کہتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ 9مئی کو جن لوگوں نے میرے گھر کو آگ لگائی، وہ میرے سامنے بیٹھیں اور کہہ دیں ہم وہاں نہیں تھے؟زرتاج گل وہاں موجود نہیں تھی، زرتاج گل کا نام ہے کہ ان کے اکسانے پر کارکن وہاں گئے۔