گورنر ہاؤس میں کے الیکٹرک کے سی ای او اور مہرین عزیز خان کے مابین ہراسانی سے متعلق کیس کی سماعت

منگل 5 اگست 2025 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) گورنر ہاؤس کراچی میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علوی اور کے الیکٹرک کی سابقہ ملازمہ مہرین عزیز خان کے درمیان ہراسانی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مونس علوی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ مہرین عزیز خان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔مہرین عزیز خان کے وکیل کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے، سی ای او مونس علوی کی جانب سے جمع کرائی گئی اپیل کو دوسرے فریق کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔اس کیس کی آئندہ سماعت 11 اگست 2025ء کو مقرر کی گئی ہے۔