پتوکی ،زہریلی چیز کھانے سے ماں بیٹا جاں بحق ، دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 5 اگست 2025 22:55

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں افسوسناک واقعہ، زہریلی چیز کھانے سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں ایک ہی خاندان کے افراد نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی جس کے باعث ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا طبی عملے کے مطابق بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا کسی سازش کا نتیجہ جبکہ علاقہ مکین بھی معاملے پر افسودہ ہیں۔