غزہ کی صورت حال مسئلہ فلسطین کی منظم نسل کشی ہے، مصر

بدھ 6 اگست 2025 08:20

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) مصر نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینی مسئلے کو ختم کرنے کے لیے منظم نسل کشی ہے۔العربیہ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نےقاہرہ میں ویتنامی صدر لونگ کونگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاریخ بعض ممالک کا غزہ کے حوالے سے ان کے موقف پر احتساب کرے گی۔

(جاری ہے)

مصر ی صدرنے کہا کہ رفح کی سرحدی گزرگاہ بند نہیں ہوئی، بلکہ اسے چار مرتبہ تباہ کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مصر کی جانب سے اس گزرگاہ کی بحالی پر کام کیا گیا ہے۔مصری صدر نے واضح کیا کہ رفح کراسنگ کا وہ حصہ جہاں اسرائیل کا کنٹرول ہے، وہی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کی جبری ہجرت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :