دو ریاستی حل کانفرنس نے امن کا راستہ ہموار کر دیا، پیچھے مڑنا ممکن نہیں، فلسطینی مندوب

بدھ 6 اگست 2025 10:10

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ دو ریاستی حل کانفرنس نے امن کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے، جس سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ اس کانفرنس نے جنگ کے متبادل کا واضح پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دن سعودی وزرات عظمیٰ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی مسئلے کے پرامن حل کے لئے اس کانفرنس کی حتمی دستاویز کی حمایت کریں۔ یہ دستاویز دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے ایک مکمل اور قابل عمل فریم ورک فراہم کرتی ہے، جو بین الاقوامی سکیورٹی اور امن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے اور اس کے لوگوں کے مستقبل کی تعمیر میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔