تھانہ کہوٹہ، گھریلو جھگڑے پر بہو کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 6 اگست 2025 17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) کہوٹہ پولیس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بہو کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق دو سال قبل گھریلو جھگڑا کے دوران اپنے بیٹے کے ہمراہ بہو کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کا مقدمہ جون 2023 میں درج کیا تھا جبکہ مقتولہ کے دیور کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :