وزیراعظم کانامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر اظہار افسوس

مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف

بدھ 6 اگست 2025 17:16

وزیراعظم کانامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی 39 سال پر محیط حکومت پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔