بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ، مودی سرکار خاموش تماشائی

بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دبا نے خودکشی پر مجبور کر دیا

بدھ 6 اگست 2025 17:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)جنگی جنون میں گم مودی سرکار، سپاہیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی، ہتھیاروں کے سائے میں پلتی بھارتی فوج مسلسل ذہنی دبا کا شکار ہے۔عالمی سطح پر مودی کی جگ ہنسائی اور بھارتی فوجیوں کا مورال زمین بوس ہوگیا، ذہنی دبائو کے باعث خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دبا نے خودکشی پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے افسر نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی، واقعہ ضلع کونڈاگاں کے بایانار کیمپ میں اتوار کی رات پیش آیا۔ڈی ایس پی کے مطابق افسر دنیش سنگھ چندیل نے کمرے میں خودکشی کی، فائر کی آواز سن کر ساتھی موقع پر پہنچے تو چندیل کی لاش ملی، پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔2019 سے جون 2025 تک چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی سیکیورٹی اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔مودی کی جنگی جنونیت نے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ذہنی صحت تباہ کر دی ہے، جنگی حکمت عملیوں میں الجھی مودی سرکار اپنے سپاہیوں کی ذہنی فلاح سے غافل ہے۔بھارتی فوج میں خودکشیوں کی بڑھتی لہر، مودی سرکار کی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔