غزہ میں انسانی بحران شدید تر، بچے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ رہے ہیں، اقوام متحدہ

بدھ 6 اگست 2025 17:33

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچے صرف بھوک سے نہیں، بلکہ ان نظاموں کے مکمل انہدام سے مر رہے ہیں جو ان کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے۔ موجودہ صورتحال کو ایک تباہ کن انسانی بحران قرار دیا جا رہا ہے، جوقحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ حالات میں بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا کے میڈیا میں ایک تاثر ہے کہ شاید حالات بہتر ہو رہے ہیں، لیکن جب تک انسانی امداد مستقل اور وسیع پیمانے پر فراہم نہیں کی جاتی، نتائج خوفناک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جب امداد کے ذریعے 30ہزار بچوں کو خوراک ملتی ہے، تب بھی 9 لاکھ 70ہزار بچے محروم رہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والی امداد سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارےاوی سی ایچ اے کے مطابق، حالیہ یکطرفہ جنگ بندیوں کے باعث کچھ امداد ضرور غزہ پہنچی ہےلیکن یہ ناکافی ہے۔