پاکستانی ماہرین کا چین میں ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ ٹریننگ کورس مکمل

چین کے تجربات اور مہارتوں کوکرم تنگی ڈیم منصوبے میں بروئے کار لایا جا ے گا

بدھ 6 اگست 2025 17:59

ریچائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)پاکستان کے آبی وسائل کے ماہرین کے لیے ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ ٹریننگ کورس شانڈونگ واٹر کنزروینسی ووکیشنل کالج (SDWCVC) میں ختتام پذیر ہو گیا۔ اس 28 روزہ ٹریننگ کے دوران، انجینئرنگ آپریشن مینجمنٹ، آبی وسائل کی ٹیکنالوجی کے اطلاق، اور اختراعی طریقہ کار کے حوالے سے چین کے تجربات اور مہارتیں پاکستان کے ساتھ شیئر کی گئیں، تاکہ انہیں کرم تنگی ڈیم کے منصوبے میں بروئے کار لایا جا سکے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کی ہائیڈرو پاور ترقی کی عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، تربیتی کورس میں پانچ اہم شعبے مکینیکل و الیکٹریکل آلات، الیکٹریکل و آٹومیشن سسٹمز، آبی ڈھانچے و ڈیزائن، ڈیم آپریشن سیفٹی مینجمنٹ، ہائیڈرو اسٹیشنز کی عملی تربیت شامل تھے۔

(جاری ہے)

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، شرکاء نے سات ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ کیا جن میں شانڈونگ مین لائن پر واقع ساوتھ ٹو نارتھ واٹر ڈائیورشن پروجیکٹ کے چانگگو پمپنگ اسٹیشن سمیت تین ہائیڈرو پاور کمپنیاں شامل تھیں، جیسے کہ شانڈونگ ییمنگ پمپڈ اسٹوریج کمپنی لمیٹڈ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی ماہر محمد نعیم چوہدری نے کہا کرم تنگی ڈیم پاکستان کا ایک کلیدی توانائی منصوبہ ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ اس تربیت کے ذریعے چین کی مؤثر اور پائیدار آپریشن و دیکھ بھال کی ٹیکنالوجیز پاکستان منتقل ہوں گی۔ یہ تربیت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے اور ہائیڈرو پاور شعبے میں مشترکہ ترقی کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا)کے مطابق کرم تنگی ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں واقع ہے، جس کی نصب شدہ صلاحیت 18.4 میگاواٹ ہے اور سالانہ توانائی پیداوار 79 گیگا واٹ آورز ہے۔