Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے ، نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت

بدھ 6 اگست 2025 18:27

وزیراعظم  شہباز شریف  کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے کو لوگوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ندی نالوں کے گرد و نواح میں نشیبی علاقوں میں مقیم آبادیوں کیلئے حفاظتی اقدامات ، پانی سے پھیلنے والے امراض سے تحفظ کیلئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔\932

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات