ڈپٹی کمشنر بہاول پور کا مریم نواز ہیلتھ کلینک لال سوہانرا کا دورہ

بدھ 6 اگست 2025 18:55

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے مریم نواز ہیلتھ کلینک لال سوہانرا کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔

انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج معالجے اور سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اور ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرناحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بنیادی مرکز صحت ڈیرہ بکھا کا بھی معائنہ کیا۔\378