اسرائیل کے زیرِ فلسطین میں جاری نسل کشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نفیسہ شاہ

بدھ 6 اگست 2025 21:30

اسرائیل کے زیرِ فلسطین میں جاری نسل کشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زیرِ فلسطین میں جاری نسل کشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ فلسطین میں معصوم فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی سخت مذمت کرتی ہوں، فلسطینی پچھلے 77 سال سے اسرائیل کے ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، فلسطین کی عوام کو ناقابل تصور مصائب اور ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل کے زیرِ فلسطین میں جاری نسل کشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فلسطین میں معصوم بچے اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ قتل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کی مظلوم عورتیں اور مرد اپنے حقوق اور زندگی کے لئے ہر وقت خطرات کا سامنہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے مظالم کے لیے جوابدہ بنائے، ہم فلسطین میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہم فلسطین کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فلسطینیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کے لئے آزادی اور انصاف کی جدوجہد کو خاموش نہیں کیا جائے گا۔