
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا حکومت پاکستان کو خط
پاکستانی حکومت صحافیوں کو ماہانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر قانونی چھانٹیوں اور صحافیوں پر تشدد اور مقتول صحافیوں کے کیسز پر فیصلوں میں تاخیر کا خاتمہ کرئے.انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا خط
میاں محمد ندیم
بدھ 6 اگست 2025
18:44

(جاری ہے)
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان صحافیوں کو ماہانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر قانونی چھانٹیوں اور صحافیوں پر تشدد اور مقتول صحافیوں کے کیسز پر فیصلوں میں تاخیر کا بھی خاتمہ کیا جائے گا آئی ایف جے نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پی آئی او، پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری شکیل احمد کے نامم لکھے گئے خط میں کہاہے کہ پاکستان سینیٹ سے صحافیوں کے پروٹیکشن بل ترامیم کی منظوری قابل ستائش ہے اس کے لئے آئی ایف جے اور پی ایف یو جے کی جانب سے حکومت پاکستان کو کئی بارتوجہ دلائی گئی تھی. خط میں کہا گیا ہے کہ ہم خاص طور پر ان اضافی شقوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی مزید وضاحت کرتی ہیں، جو اب مضبوط مینڈیٹ اورآزادانہ کام کرنے کی استطاعت کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے کام کرے گا خط میں باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں میڈیا کے پیشہ ور افراد فی الحال اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی پولرائزیشن، بڑے پیمانے پر مظاہروں، سماجی خلفشار کے ساتھ ساتھ قانونی مداخلت اور دھمکیوں کے ماحول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں. صحافیوں کے خلاف جرائم بارے آئی ایف جے کی گزشتہ سال کی پاکستان پریس فریڈم رپورٹ میں7 صحافیوں کے قتل اور پریس آزادی کی 27 خلاف ورزیاں شامل ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میڈیا کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط اور آزاد منظرنامے کے ساتھ آپ کی پریس آزادی کے لیے مستقل عزم کی درخواست کرتے ہیں اور اس قانون میں تحریر کردہ اقدامات کے فوری اور موثر نفاذ کا انتظار کرتے ہیں. خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایف جے اور پی ایف یو جے دونوں حکومت اور میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان میں تمام میڈیا پیشہ ور افراد کے لیے حقیقی طور پر محفوظ اور آزاد ماحول کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری تبدیلیوں کی بھی ضرورت محسوس کرتے ہیں تاکہ اجتماعی گفت و شنید اوراداروں میں یونینوں کی رجسٹریشن پر پابندیوں کوختم کیا جا سکے اور بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل او) کے کنونشنز کے مطابق تنظیم کے حق اور اجتماعی گفت و شنید کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے. خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون میں ضروری ترامیم پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے لیے محفوظ کام کرنے کے ماحول کو یقینی بنائیں گی تاکہ تمام کارکنوں کے پاس ایک متحرک اور آزاد میڈیا کے لیے بنیادی حقوق اور تحفظات موجود ہوں.
مزید اہم خبریں
-
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا حکومت پاکستان کو خط
-
عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
-
وفاقی حکومت کسی مخصوص علاقے یا قبیلے کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہیں کر رہی ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی، مریم نواز
-
وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے ، نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت
-
آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی، جوڑے کی دلکش تصاویر جاری
-
وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
-
سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قرارداد منظور
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
-
پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، وزیرتجارت
-
راولپنڈی اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ کے لئے وزیر اعظم نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.