وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا گرین پنجاب مشن، مری میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

بدھ 6 اگست 2025 23:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب مشن کے تحت مری میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم جاری ہے۔ ضلع مری کے مختلف مقامات پرچیل، کیل، چنار، دیودار کے درخت لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم میں ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں کے بچوں،سول سوسائٹی، محکمہ جنگلات اور مقامی افراد شرکت کر رہے ہیں۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر درختوں کی اہمیت کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں درختوں کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے۔ محکمہ جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں مری میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پودے لگانا مذہبی اور قومی فریضہ ہیں۔ پودوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔