پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مری میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری

بدھ 6 اگست 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مری میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایکسپریس وے پھلگراں میں قائم ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کیا جس دوران ایکسپائرڈ گوشت برامد ہوا۔ ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور لال بیک کی بھرمار تھی۔

(جاری ہے)

فوڈ پوائنٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ 50 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی مری کے حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں اور مقامی شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ مضر صحت یا غیر معیاری خوراک فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہیں تاکہ عوام کو معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح اور مقامی افراد کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :