پشاور میں معرکہ حق/یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل

بدھ 6 اگست 2025 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)سرمد سلیم اکرم نے بدھ کے روز ہفتہ بھر پر مشتمل معرکہ حق/ یوم آزادی تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان، وفاقی اداروں کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی، جس کا مقصد امسال خصوصی تقریبات کے ذریعے یومِ آزادی کو یادگار بنانا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے پیش کردہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معرکہ حق/یوم آزادی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے وطن عزیز کو محفوظ بنانے اور قوم کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے دی گئی بے پناہ قربانیوں اور شہداکی شہادتوں کو ذکر کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور میں 14 اگست تک بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس میں ہر عمر کے شہریوں کی شرکت کے لئے مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

اہم تقریبات میں قومی یکجہتی کے مظاہرے کے لئے پرچم کشائی کی تقاریب، ریلیاں اور واکس ، مختلف کھیلوں کے مقابلے، شہر بھر میں صفائی اور شجر کاری مہم اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے اسے روشنیوں سے سجایا جائے گا۔ کالجوں، سکولوں اور مدارس سمیت تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح مساجد میں خصوصی خطبات کے ساتھ شہدااور ملک کی سلامتی کے لئے دعا ں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :