تربیلا ڈیم سپل ویز کھولنے کا فیصلہ ،این ڈی ایم اے کا انتباہ

بدھ 6 اگست 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے، قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپل ویز رات ساڑھے گیارہ بجے کھول دیئے جائیں گے۔ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہائو 2لاکھ 40 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :