ڈیرہ مراد جمالی گرفتار پی ٹی آئی کے عہدیدار اور ورکز ضمانت پر رہا

بدھ 6 اگست 2025 22:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) ڈیرہ مراد جمالی گرفتار پی ٹی آئی کے عہدیدار اور ورکز ضمانت پر رہا کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز وڈیرہ عرض محمد عمرانی کی قیادت میں احتجاج کرنے اور ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 19 ورکز کو ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے گرفتار کرکے ان پر دفعہ 144 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا ڈیرہ مراد جمالی کی مقامی عدالت نے انکی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جس پر تمام ورکز کو پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی سے رہا کر دیا گیا۔