فی الحال امریکی صدر کے ساتھ ٹیرف پر مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، برازیلی صدر

جمعرات 7 اگست 2025 10:30

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہِ راست ٹیرف مذاکرات میں شامل ہونے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں اور فی الحال اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق انہوں نے کہاکہ جب انہیں محسوس ہوگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ خود رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ مذاکرات ان کے لیے توہین کا سبب بنیں گے ۔ واضح رہے یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر نے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد تک درآمدی ٹیکس لگا دیا ہے، جس پر برازیل کی حکومت جوابی اقدامات کی بجائے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔