خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید

جمعرات 7 اگست 2025 11:33

خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔