آئرلینڈ اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراٹی -20 انٹرنیشنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

جمعرات 7 اگست 2025 14:03

آئرلینڈ  اور پاکستان  کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراٹی -20 انٹرنیشنل ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو) سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کو مہمان پاکستان کی ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی -20کرکٹ میچ میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو 11رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو میزبان ویمنز ٹیم نے جیت لیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بھرپور تیاری کی ہے تاکہ حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویمنز ٹیم گیبی لیوس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں ہی کھیلے جائیں گے۔\932