لاہور میں گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی، دیگر 3ملزمان پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے

جمعرات 7 اگست 2025 13:46

لاہور میں گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا چوتھا مرکزی ملزم بھی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی ماڈل ٹائون نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں چھاپا مارا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔سی سی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد 3ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ چوہنگ میں 4ملزمان نے خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔