ڈسکہ ، مدرسہ جانے والا طالبعلم اغوا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈسکہ میں مدرسہ گئے طالبعلم کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ موضع میترانوالی کے محمد خورشید اعوان کا 14 سالہ بیٹا ادریس جو گھر سے مدرسہ گیا اور وہاں سے کہیں اور چلا گیا یا اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

گمشدہ بچے کے والد محمد خورشید کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے۔