Live Updates

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید شہید

جمعرات 7 اگست 2025 17:10

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان شہدا میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں مختلف کھیلوں کے 662 کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات