ایم ڈی کیٹ 2025،رجسٹریشن شیڈول جاری

جمعرات 7 اگست 2025 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کل ( جمعہ ) 8اگست سے شروع ہوگی،رجسٹریشن پی ایم ڈی سی آن لائن پورٹل کے ذریعے کرے گی،نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 25اگست تک ہوگی،لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن یکم ستمبر تک ہوسکے گی،پاکستانی طلباء کے لئے نارمل رجسٹریشن فیس 9ہزار روپے ہوگی،یہی فیس گزشتہ سال ساڑھے 8ہزار روپے تھی،لیٹ رجسٹریشن فیس 13ہزار روپے ہوگی۔

پی ایم ڈی سی ریاض سعودی عرب میں بھی ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی،ریاض میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 45ہزار ، لیٹ فیس 55ہزار ہوگی،ایم ڈی کیٹ امتحان 5اکتوبر بروز اتوار منعقد ہوگا،پنجاب میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ہوگا،سندھ میں ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تحت ہوگا،کے پی کے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ امتحان لے گی۔بلوچستان میں بولان میڈیکل یونیورسٹی یورسٹی کے تحت ایم ڈی کیٹ امتحان ہوگا۔