Live Updates

بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر716 ارب روپے رکھا گیا ہے، بلا ل اظہرکیانی

جمعرات 7 اگست 2025 17:26

بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر716 ارب روپے رکھا گیا ہے، بلا ل اظہرکیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) قومی اسمبلی میں کووزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلا ل اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے 460 ارب روپے سے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر592 ارب روپے اور اب 716 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس کا مقصد کمزور طبقے کی قوت خرید کو بڑھانا ہے تاکہ مہنگائی کے بوجھ سے انہیں بچایا جاسکے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں ملک شاکر بشیراعوان نے غربت کی لکیر سے نیچے طبقات کی بہتری کےلئے اقدامات کے حوالے سے بی آئی ایس پی کا دوبارہ سروے کرانے کا سوال اٹھایا جس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے 460ارب روپے سے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر592 ارب روپے اور اب 716 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت کا ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ اور دوسری جانب بی آئی ایس پی 716 ارب روپے کا بجٹ ہے جس سے ایک ڈیٹا بیس کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو نہیں بلکہ خاندانوں کی معاونت کی جاتی ہے اور کا سروے باقاعدگی سے کرایا جاتا ہے ، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن یا وزیر تخفیف غربت زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی سید رفیع اللہ کے کم ازکم اجرت سے متعلق سوال پر وزیرمملکت پارلیمانی امور بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کم از کم اجرت کے حوالے سے سرکاری سطح پر اپنا کردار ہے اور نجی شعبہ کا بھی اپنا کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کمزور طبقات کے لئے قوت خرید بڑھانا ہوتا ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے جبکہ صوبوں کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات