پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا کی کارروائیاں، 3 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ جرمانہ، 150 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

جمعرات 7 اگست 2025 17:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے میانوالی میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص انتظامات پرمختلف فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نارتھ نے ٹیموں کے ہمراہ میانوالی شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی ناقص انتظامات پر 3 فوڈ پوائنٹس پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح ملک شاپ پردُودھ کے نمونے کی چیکنگ کے دوران150 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :