ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کی کارروائی، دبئی جانے والے مسافر سے3 کلو آئس و ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

جمعرات 7 اگست 2025 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران دبئی جانے والے مسافر سے3 کلو 844 گرام آئس اور ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے بیگیج سکیننگ کے دوران مسافرکے کارٹن کو مشکوک قراردیا،تلاشی کے دوران کارٹن میں موجود 3 مردانہ کپڑوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کی گئی،ہیروئن کوکپڑوں میں جذب کیا گیا تھا۔عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔