بلوچستان پولیس میں افسران کے تقررو تبادلے

جمعرات 7 اگست 2025 18:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ /اضافی چارج اے آئی جی جنرل سی پی او کوئٹہ برکت حسین کھوسہ کو ڈی آئی جی اے ٹی ایف بلوچستان /انٹرنل اکائونٹیبلیٹی بیور بلوچستان کوئٹہ ، ایس پی انوسٹی گیشن (ایس سی آئی ڈبلیو)کوئٹہ سید عبدالصبور کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے ، ایس پی آپریشنز قائدآباد ڈویژن کوئٹہ خرم مہیسر کو ایس پی (ایس سی آئی ڈبلیو)کوئٹہ ، اے ایس پی عثمان عزیز میر کو ڈی آئی جی پولیس آفس کوئٹہ سے ایس پی آپریشنز قائد آباد ڈویژن کوئٹہ ، ایس پی پنجگور آصف علی مستوئی کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ کیپٹن (ر)دوست محمد کو ایس پی پنجگور تعینات ، ایس پی ہیڈکوارٹر کوئٹہ رحمت اللہ کو ایس پی سوراب جبکہ ان کے پیش روایس پی سوراب عبدالمالک درانی کو ایس پی ہیڈکوارٹر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :