با صلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش پاکستان بیس بال فیڈریشن کا قابل تحسین اقدام ہے،ڈاکٹر محمد رمضان

جمعرات 7 اگست 2025 22:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اگر مناسب رہنمائی اور مواقع میسر آئیں تو نہ صرف ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام آزادی پاکستان کے موقع پر منعقدہ نمائشی بیس بال میچ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میچ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملتان ڈویژن کے نوجوان کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا جس میں ملتان ریڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان بلیو کو0-3 سے شکست دی۔تقریب میں ڈائریکٹر یوتھ ٹیلنٹ پروگرام محمد جمیل کامران، سپورٹس کنسلٹنٹ ظفر شیروانی اور کوچ حسن جمیل سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔