راولپنڈی ، انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ گرفتار

جمعرات 7 اگست 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات میں زیر حراست شخص نے گردے نکال کر ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لئے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو دوران گشت اطلاع موصول ہوئی تھی ،جس پرپولیس نے فوری رسپانڈ کیا تو ایک شخص کو سٹریچر سے بندھا پایا جسے آزاد کروایا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کے بہانے بلا کر نشہ آور شے پلائی اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔پولیس کے بروقت اور موثر رسپانس سے ایک شخص خطرناک غیر قانونی پیوندکاری سے بچ گیا۔جبکہ زیر حراست شخص سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :