م*گردوں کی پیوندکاری کرنیوالے گینگ کا کارندہ گرفتار، اسٹریچر سے بندھا شہری بازیاب

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

ک*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)راولپنڈی پولیس نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے گینگ کے خلاف دوسری بڑی کارروائی کرکیگینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انسانی جسم کے اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کیا ہے، چھاپے کے دوران اسٹریچر سے بندھے ہوئے نوجوان حنان زاہد کو بازیاب کروالیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔اولپنڈی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تو ایک شہری اسٹریچر سے بندھی ہوئی حالت میں ملا، جس کی شناخت حنان زاہد کے نام سے ہوئی، اس دوران ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا تاہم 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :