فیصل آباد پولیس نے کھانا لیٹ ہونے پر بڑی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 8 اگست 2025 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے کھانا لیٹ ہونے پر بڑی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سب انسپکٹر محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے قتل کی واردات میں ملوث ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کر کے کاروائی شروع کر دی۔ چک 564 گ ب کے رہائشی ملزم نے اتوار کے روز کھانا تاخیر سے دینے پر جھگڑے کے بعد طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنی بڑی بہن انیلہ انعم کو قتل کردیا تھا۔