تلہ گنگ محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) تلہ گنگ محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام جناح ہال میونسپل کمیٹی میں ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ میں آٹھ کیٹگری میں مقابلہ جات منعقد کیے گئے جس میں دوڑ،پنجہ آزمای،صحت مند بچہ اور صحت مند ماں،بیوٹیشن،مہندی خطاطی اور کوکنگ شامل تھی۔ اول دوم اور سوم آنے والے بچوں اور بچیوں میں سابق ضلع کونسل ممبر و رہنما مسلم لیگ ن ملک فیروز دودیال،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،تحصیل پاپولیشن ویلفیر آفیسر نےانعامات تقسیم کیے۔\378