ساہیوال، نا معلوم گاڑی نے 72 سالہ بزرگ کو روند ڈالا جاں بحق

ہفتہ 9 اگست 2025 22:30

ساہیوال، نا معلوم گاڑی نے 72 سالہ بزرگ کو روند ڈالا جاں بحق
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) ساہیوال لاہور روڈ پر چک 63 پانچ ایل کے قریب آج صبح دو بجے تیز رفتار نا معلوم گاڑی نے 72سالہ بزرگ کو روند ڈالا اور جاں بحق۔لیکن ٹریفک چلتی رہی جس سے بزرگ کی لاش بری طرح کچلی گئی ۔ پولیس یوسف والا نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پہنچا دی متوفی کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

جب پولیس نے لاش لاوارث قرارد ے کر دفن کے لیے ایدھی کے حوالے کی تو ایدھی حکام نے فینگر پرنٹ سے شناخت نہ ہونے کی صورت میں دفن کر نے کی حامی بھر لی جس کے بعد فینگر پرنٹ سے نادرا شناخت کا عمل کرئے گا کیو نکہ پولیس 174کی کاروائی کر کے لاش کی تدفین کر وا دیتی تھی ایدھی حکام کے اس عمل سے اب تک درجنوں لاشوں کی شناخت کے سبب ورثاء تک رسائی ہو رہی ہے۔