پنجاب کومقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں‘مریم نواز

ہفتہ 9 اگست 2025 22:25

پنجاب کومقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں‘مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے موبائل فون کمپنی جازکے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااورپنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی۔سی ای او جاز عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔