فیصل آباد، کمشنر مریم خان کی زیر صدارت یومِ آزادی اور چہلم حضرت امام حسین ؑکے انتظامات کے حوالے سےا جلاس

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ڈویژن میں بیوٹیفکیشن، یومِ آزادی اور چہلم حضرت امام حسین ؑکے انتظامات کے حوالے سے جلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نیفیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن پلان اور تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے لمشنر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمشنر نے تمام اضلاع میں بیوٹیفکیشن اور یومِ آزادی کے پروگرامز کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور چہلم حضرت امام حسین ؑکے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایت کی کہ فیلڈ میں خود جا کر عملدرآمد چیک کریں۔

متعلقہ عنوان :