وزارت اطلاعات و نشریات نے بجلی بلوں سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

جمعہ 8 اگست 2025 22:13

وزارت اطلاعات و نشریات نے بجلی بلوں سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ 5 سالوں میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے بجلی بلوں سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق2020،21 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئی2021،22 میں 2کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے خرچ ہوئی2022،23 میں 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئی2023،24 میں 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے خرچ ہوئی2024?25 میں 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئیپانچ سالوں میں کل 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :