لاہور کے متعدد علاقوں میں تین گھنٹے سے بجلی غائب، شہری پریشان

جمعہ 8 اگست 2025 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) شہر کے مختلف علاقوں اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی کی بندش نے مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بجلی بحال کی جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :