آر ڈی اے کی جانب سے 14 اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری

جمعہ 8 اگست 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی 14 اگست 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ آر ڈی اے آفس اور مری روڈ کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور بینرز سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، جو وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی شہر میں جشنِ آزادی کا سماں ہے اور آر ڈی اے کی خصوصی ٹیم مری روڈ سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر سجاوٹ میں مصروف ہے تاکہ شہریوں کو ایک خوشگوار، روشن، اور خوشی بھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اپنے پیغام میں کہا، یومِ آزادی ہمیں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے لیے اتحاد، یگانگت، اور امن کا پیغام لے کر آتا ہے۔ آر ڈی اے نہ صرف ترقیاتی میدان میں سرگرم ہے بلکہ قومی تہواروں کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے عوام میں حب الوطنی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ آر ڈی اے کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی، نظم و ضبط، اور قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھتے ہوئے یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منائیں۔

متعلقہ عنوان :